ویمنز ٹی20ورلڈکپ، پاک بھارت ٹیمیں آج مدمقابل
دبئی (سپورٹس ڈیسک ) ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دیکر فتحیاب ہوچکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔دریں اثنا جبکہ قومی ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔