یوٹیوب سبسکرائبرز، رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) یوٹیوب پر النصر کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ریکارڈ توڑ سبسکرائبرز نے معروف انٹرنیٹ شخصیت مسٹر بیسٹ کو ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کیساتھ بیٹھانے پر مجبور کردیا ہے ۔
پرتگالی اسٹار رونالڈو اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کے درمیان اکثر مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ مسٹر بیسٹ نے النصر سٹار کی مقبولیت کو کم کرنے کیلئے میسی کیساتھ تعاون کیلئے سر جوڑ لیا ہے ۔ایک پوڈ کاسٹ میں مسٹر بیسٹ (عرف جمی ڈونلڈسن) نے انکشاف کیا کہ وہ بغیر لڑائی کے رونالڈو کو اپنے ریکارڈ سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے کیونکہ انکا مقابلہ کرنے کیلئے میسی کو یوٹیوب پر لانے کی کوشش کریں گے تاکہ پرتگالی سٹار کی مقبولیت کو روکا جاسکے ۔النصر کے کپتان نے اگست میں یوٹیوب چینل لانچ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 10 ملین سبسکرائبرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔رونالڈو کے یو آر کرسٹیانو کے 63.9ملین یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں جبکہ مسٹر بیسٹ نے 11سال کے عرصے میں 318 ملین سبسکرائبرز حاصل کئے ۔