پہلاٹیسٹ:انگلش ٹیم کااعلان ، بین سٹوکس انجری کے باعث باہر

پہلاٹیسٹ:انگلش ٹیم کااعلان ، بین سٹوکس انجری کے باعث باہر

ملتان (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ کپتان بین سٹوکس انجری بڑھ جانے کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ اولی پوپ ٹیم کی قیادت کرینگے ۔۔

برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرینگے جبکہ جیک لیچ اور زیک کرولی کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔کپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسو، برائیڈن کارس جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔دوسری طرف بین سٹوکس نے کہا ہے کہ چاہے میچ نہیں کھیل رہا مگر میرے دماغ میں گول ہیں جس پر مجھے فوکس کرنا ہے ۔علاوہ ازیں اطلاعات ہیں کہ پاکستان نے اس میچ کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے والی بیٹنگ لائن کو ہی کھلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں