وقت کی کمی، پاکستان فٹبال ٹیم کا روس سے فرینڈلی میچ کھیلنے کاموقع نکل گیا

وقت کی کمی، پاکستان فٹبال ٹیم کا روس  سے فرینڈلی میچ کھیلنے کاموقع نکل گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال ٹیم کو وقت کی کمی کے باعث ایک بڑے حریف کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا۔

 روس اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں ممکنہ فرینڈلی میچ کیلئے مذاکرات شروع ہوئے لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی۔ 195 ویں رینک پر موجود پاکستان کو عالمی نمبر 34 روس کے خلاف کھیلنے کا موقع مل سکتا تھا، تاہم وقت کی قلت کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو اکتوبر کی فیفا انٹرنیشنل ونڈو میں ایک فرینڈلی میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی، جس کے تمام اخراجات روسی فٹبال فیڈریشن کو برداشت کرنا تھے ۔ روس میں ہونے والے اس میچ کیلئے 11 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تیاری کیلئے ناکافی وقت کا جواز دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہ کیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے روس سے اکتوبر کی بجائے نومبر کی ونڈو میں فرینڈلی کھیلنے کی درخواست کی لیکن روسی فٹبال فیڈریشن نے اس سے انکار کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں