ڈی آر کانگو:باغیوں سے لڑائی کے دوران بھاگنے والے 25 فوجیوں کو سزائے موت

ڈی آر کانگو:باغیوں سے لڑائی کے دوران  بھاگنے والے 25 فوجیوں کو سزائے موت

بینی(اے ایف پی)ڈی آر کانگو میں باغیوں سے لڑائی کے دوران بھاگنے والے 25 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جمہوریہ کانگو میں ایم 23 باغیوں سے لڑائی کے دوران بھاگنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے ،شمالی کیوو صوبے کی بوٹیمبو گیریژن کی فوجی عدالت میں مجموعی طور پر 27 فوجیوں اور ان کی 4 بیویوں کیخلاف مقدمے کی سماعت کے بعد 25 فوجیوں کو موت کی سزا سنائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں