سعودی عرب:شدید گرمی کی لہر عمرہ پیکیج کی قیمت میں 25فیصد کمی

 سعودی عرب:شدید گرمی کی لہر  عمرہ پیکیج کی قیمت میں 25فیصد کمی

ریاض(آئی این پی)شدید گرمی کے باعث عمرہ پیکیج کی قیمت میں 25فیصد کمی کردی گئی ۔خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے عمرہ ایجنٹس نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث لوگ عمرہ کیلئے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔

حج کے دوران شدید گرمی کے باعث 1500سے زائد اموت کے باعث متعدد ممالک کے لوگ عمرہ کے لیے آنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ایجنٹ کا کہنا تھا پاکستان اور دیگر ممالک میں سعودی عرب جیسی شدید گرمی نہیں پڑتی اس لیے وہاں کے لوگ بھی عمرے کا پروگرام ملتوی کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں