عراق:داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت

 عراق:داعش کے سابق سربراہ ابوبکر  البغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت

بغداد(شِنہوا) عراق کی ایک عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو موت کی سزا سنادی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت بغداد کی فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسمامحمد کو داعش میں شمولیت اور مغوی یزیدی خواتین کو گھروں میں نظر بند رکھنے پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔یاد رہے امریکی افواج نے 2019  میں شام کے شمالی صوبے ادلب میں ایک کارروائی میں البغدادی کو ہلاک کردیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق البغدادی کی تیسری بیوی نور الزوبعی اور بیٹی امیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں