غزہ:پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری،100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ:پناہ  گزین  کیمپ  پر  اسرائیلی  بمباری،100 سے  زائد  فلسطینی  شہید

غزہ (اے ایف پی ،رائٹرز)غزہ میں المواصی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 100سے زائد فلسطینی شہید جبکہ300زخمی ہو گئے ۔شہدا میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔

دوسر جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس فوج کے سربراہ اور کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا۔حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل حملے کا جواز فراہم کرنے کیلئے کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے ۔قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے ،اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں امریکا براہ راست حصہ دار ہے ۔گزشتہ روز اسرائیل نے خان یونس میں سیف زون قرار دئیے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بم برسادئیے ،حملے میں برطانوی امدادی تنظیم کے 5کارکن بھی مارے گئے ۔امدادی ٹیموں کی جانب سے عمارتوں سے شہدا اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے ، اسرائیل کی جانب سے حملے میں القسام بریگیڈ خان یونس کے سربراہ رافع سلامہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ القسام بریگیڈ کا ملٹری چیف محمد الضیف بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔ادھر اسرائیل نے لبنان میں بھی ڈورن حملہ کیا ،جس میں حزب اللہ کے 2کارکن جاں بحق ہو گئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بربریت سے ابتک 38ہزار443فلسطینی شہید،88ہزار 481 زخمی ہو چکے ۔علاوہ ازیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات پر عالمی عدالت کا فیصلہ 19 جولائی کو متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں