بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 نوجوان شہید

بھارتی ریاستی دہشت گردی  جاری، مزید 3 نوجوان شہید

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں کی مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں