ٹرمپ پر حملہ، صدارتی مہم پر کیا اثرات پڑیں گے؟

ٹرمپ پر حملہ، صدارتی مہم  پر کیا اثرات پڑیں گے؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ٹرمپ کی مکّا لہرانے اور چہرے پر بہتے خون کی غیر معمولی تصاویر شاید امریکا میں صدارتی الیکشن کی مہم پر اثر انداز ہوں۔

ایسی ہی ایک تصویر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے شیئر کی اور اپنے والد کے بارے میں لکھا کہ امریکا کو جس فائٹر کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں۔دوسری جانب صدر بائیڈن کی انتخابی انتظامیہ نے تمام بیانات روک دئیے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت ٹرمپ پر تنقید کرنا غیرمناسب ہوگا،ادھرریپبلکن سینیٹر جے ڈی وانس نے کہا کہ اس واقعے کا سبب جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران کی جانے والی بیان بازی ہے۔ دیگر ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے بھی ایسے ہی بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا ہم دیکھ سکتے ہیں کہ واقعے کے بعد دونوں جماعتوں کے حامی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو رہے ہیں جس کے باعث صدارتی مہم کی شکل تبدیل ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں