ٹرمپ پر حملہ کرنے والے نوجوان نے اپنی زندگی کے آخری دن کیا کیا؟

ٹرمپ پر حملہ کرنے والے نوجوان  نے اپنی زندگی کے آخری دن کیا کیا؟

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 20 سالہ نوجوان تھامس میتھیو کروکس صدر پر حملے سے پہلے گولیاں خریدنے مختلف سٹورز پر گیا۔

سی این این کے مطابق حملے سے ایک دن پہلے جمعے کو تھامس میتھیو کروکس نے ایک فائرنگ رینج میں فائرنگ کی مشق بھی کی۔ہفتے کو تھامس میتھو کروکس ہوم ڈپو میں پانچ فٹ کی سیڑھی خریدنے گیا۔اس کے بعد اسلحے کے ایک سٹور سے 50 راؤنڈز خریدے ، ذرائع نے بتایا کہ میتھیو کروکس نے اسی سیڑھی کو اس بلڈنگ پر چڑھنے کے لیے استعمال کیا جہاں سے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں