مزاحمت کی طاقت ہر گزرتے دن خود کو مضبوط ثابت کر رہی:خامنہ ای

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ مزاحمت کی طاقت ہر گزرتے روز خود کو مزید مضبوط ثابت کر رہی ہے۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے پیچھے امریکا جیسی طاقتور فوجی، سیاسی اور اقتصادی قوت ہے۔ اسرائیلی حماس کو ابھی تک گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکے ۔ صیہونی فوج نہتے لوگوں، بچوں، خواتین، سکولوں اور ہسپتالوں پر بم برسا کر غصہ نکال رہی ہے۔