انگلینڈ میں خواتین پرتشدد کے روزانہ 3ہزار واقعات

انگلینڈ میں خواتین پرتشدد کے روزانہ 3ہزار واقعات

لندن(اے ایف پی )انگلینڈ اور ویلز میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے روزانہ 3 ہزار واقعات ریکارڈ ہونے لگے ،پولیس نے ایک رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے اسے قومی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر 12 میں سے کم سے کم ایک خاتون ہر سال تشدد کا نشانہ بنتی ہے ،2023-2022 میں پولیس کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے 10 لاکھ سے زائد واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں