بائیڈن کورونا سے صحت یاب آج قوم سے خطاب

بائیڈن کورونا سے صحت یاب  آج قوم سے خطاب

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر جو بائیڈن کورونا سے صحت یاب ہوگئے اورگزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں اپنے آفس میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ۔۔۔

وہ ایک ہفتہ تک وائٹ ہاؤس میں اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ پرتھے ،وہ آج قوم سے خطاب میں اپنے الیکشن سے دستبردار ہونے کے حوالے سے بات کرینگے جبکہ کل جمعرات کو ان کی امریکا کے دورے پر آئے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے ، اسرائیلی وزیر اعظم کل امریکی کانگریس سے خطاب بھی کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں