رانا ثنااللہ کی اہلیہ کیساتھ اولمپک گیمز کے افتتاح پر وزرا کے استقبالیہ میں شرکت

رانا ثنااللہ کی اہلیہ کیساتھ اولمپک  گیمز کے افتتاح پر وزرا کے استقبالیہ میں شرکت

پیرس(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے پیرس اولمپکس 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزرا کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

فرانسیسی وزیر کھیل امیلی اوڈیا کاسٹیرا نے مختلف ممالک کے وزراء کے استقبالیہ کی میزبانی کی۔رانا ثنا اللہ 11ویں کامن ویلتھ سپورٹس منسٹرز کانفرنس اور پیرس 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پیرس پہنچے ہیں ۔وہ پاکستانی سفارتخانے میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی اولمپک دستے کے ارکان ارشد ندیم، جہان آرا نبی ، ایم احمد درانی اور فائقہ ریاض کے ساتھ بھی ملے ،انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کیساتھ تصاویر بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں