وینزویلا :صدارتی انتخابات کے بعد مظاہرے ،4 ہلاک 44زخمی،750گرفتار

وینزویلا :صدارتی انتخابات  کے بعد مظاہرے ،4 ہلاک  44زخمی،750گرفتار

کراکس(اے ایف پی)وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کی تیسری بار جیت کے خلاف مظاہروں کے دوران ابتک کم ازکم 4افراد ہلاک ،44 زخمی ہو گئے ۔

ہنگاموں کے دوران دارالحکومت کراکس،شمال مغربی ریاست یاراکوئے اور اراگوا میں ہلاکتیں ہوئیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں 70فیصد سے زائد ووٹ لئے ، الیکشن کمیشن نے من گھڑت نتائج میں صدر نکولس کو تیسری بار فاتح قرار دیا ۔ادھر حکومت نے اہم اپوزیشن لیڈر فریڈی سپرلانو سمیت 750افراد کو گرفتار کر لیا ۔کریملن کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی اپوزیشن شکست قبول کرے ۔امریکا،برطانیہ ،یورپی یونین و دیگر ممالک نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں