سویڈن ، امریکا نے جوہری توانائی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

سویڈن ، امریکا نے جوہری توانائی میں  تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

سٹاک ہوم (اے ایف پی)سویڈن اور امریکا نے جوہری توانائی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔

سویڈیش حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک سپلائی چینز، فنانسنگ ماڈل، مہارت کی فراہمی اور جدید ایٹمی ایندھن کی ترقی سے متعلق پالیسی، تحقیق اور اختراع سے متعلق امور پر تجربات کا تبادلہ کریں گے ۔وزیر توانائی ایبا بش نے  ایک بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں سٹاک ہوم 2035 تک کم از کم 2500میگا واٹ صلاحیت کے ری ایکٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔یاد رہے سویڈن اس وقت تین مختلف نیوکلیئر پاور پلانٹس میں چھ جوہری ری ایکٹر چلاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں