خطبے میں اسماعیل ہنیہ کی تعریف،امام مسجد اقصیٰ شیخ عکرمہ گرفتار

خطبے میں اسماعیل ہنیہ کی تعریف،امام مسجد اقصیٰ شیخ عکرمہ گرفتار

غزہ ،تل ابیب(اے ایف پی،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک )خطبہ جمعہ میں اسماعیل ہنیہ شہید کی تعریف کرنے پر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے 85 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کرلیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسرائیلی کے قومی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند سیاستدان اتمر بن گویر نے ایکس پر اپنیپوسٹ میں شیخ عکرمہ کی گرفتاری کا اعلان کیا۔اتمر بن گویر نے شیخ عکرمہ کی دھندلی تصویر شیئرکی جس کے پس منظر میں اسرائیل کا جھنڈا موجود ہے ۔اتمر بن گویر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ شیخ عکرمہ سے اسی جھنڈے کے زیر سایہ تفتیش کی جارہی ہے جسے وہ بہت پسند کرتے ہیں۔دوسری جانب۔علاوہ ازیں انسانی حقوق کے بھارتی کارکنوں، ججز ، مصنفین نے مودی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے ۔دوسری جانب مغربی کنارے میں رام اللہ میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے انڈسٹریل زون پر دھاوا بول دیا۔  یہودی آبادکاروں نے نابلس میں بیتا ٹاؤن کے انڈسٹریل زون میں توڑ پھوڑ کی اور مختلف مقامات پر آگ لگا دی۔ دریں اثنا غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری ،متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں