نائیجیریا :مہنگائی کیخلاف احتجاج فورسز کی فائرنگ ،13جاں بحق

نائیجیریا :مہنگائی کیخلاف احتجاج  فورسز کی فائرنگ ،13جاں بحق

ابوجا(اے ایف پی)نائیجیریا میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 13افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سکیورٹی فورسز پر پرامن مظاہرین کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔گزشتہ روز ایکس پر ایک بیان میں ایمنسٹی نے کہا کہ جمعرات کو دارالحکومت ابوجا کے قریب سولیجا میں فورس کے حملوں میں چھ ، شمال مشرقی شہر میدوگوری میں چار اور شمال مغرب میں کدونا میں تین افراد جاں بحق ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں