روس کا حملہ ،10یوکرینی شہری ہلاک
کوسٹیانتینیوکا(اے ایف پی)روس کے فضائی حملے میں یوکرین کے 10شہری ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ۔
یوکرین کے وزیرداخلہ ایگور کلیمینکو کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہناہے کہ روسی طیاروں نے مشرقی یوکرین کے قصبے کوسٹیانتینیوکا میں ایک سپر مارکیٹ پر حملہ کیاجس سے 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔