ایران 24گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے :برطانوی میڈیا
لندن (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے ۔
مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آگیا ہے ۔ گزشتہ رات سے آج تک یہودی تیشا باؤ منا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تیشا باؤ کے موقع پر یہودی پہلے اور دوسرے ٹیمپلز کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دوران ایران کا اسرائیل پر حملہ ممکن ہے ۔امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ ہوسکتا ہے ۔ دوسری جانب ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔