ایرانی ہیکرز کملا ہیرس ،ٹرمپ کی مہم کو نشانہ بنا رہے :گوگل

ایرانی ہیکرز کملا ہیرس ،ٹرمپ  کی مہم کو نشانہ بنا رہے :گوگل

سان فرانسسکو(اے ایف پی) گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ ہیکرز امریکی صدارتی حریفوں کملا ہیرس اور ٹرمپ کی مہم کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

گوگل کی رپورٹ کے مطابق ’’اے پی ٹی 42‘‘کے نام سے جانا جانے والا ایک ہیکر گروپ اسرائیل اور امریکا میں اعلیٰ سطح کے افراد ، تنظیموں بشمول حکومتی عہدیداروں اور سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس کا پیچھا کر رہا ہے ۔ادھر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی مہم نے بتایا کہ ہمارے پاس سائبرسکیو رٹی کے مضبوط اقدامات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں