چین: شادی کو آسان ،طلاق کو مشکل بنانے کیلئے نیا بل پیش

چین: شادی کو آسان ،طلاق  کو مشکل بنانے کیلئے نیا بل پیش

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں شادی و طلاق سے متعلق ’’ فیملی فرینڈلی سوسائٹی‘‘ کے نام سے ایک بل متعارف کرا دیا گیا۔

 شادی کو آسان بنانے کیلئے پیش کیے گئے مسودے میں شادی کا اندراج مقامی رجسٹریشن سنٹر میں لازمی ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا ۔اسی  طرح طلاق کے خواہش مند جوڑے کو 30 دن کا کولنگ پیریڈ دیا جائے گا تاکہ شوہر یا بیوی میں سے اگر کوئی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہے تو ان دنوں میں طلاق کی درخواست واپس لے سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں