سنگاپور:منی لانڈرنگ کیس میں 2 چینی بینکرز پر فرد جرم عائد

سنگاپور:منی لانڈرنگ کیس  میں 2 چینی بینکرز پر فرد جرم عائد

سنگاپور(اے ایف پی) پولیس نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں 2 چینی بینکرز پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔

سنگاپور پولیس کا کہنا تھا کہ سٹی سٹیٹ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں دس غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے 2ارب 30لاکھ ڈالر مالیت کی پراپرٹیز، لگژری کاریں ، سونے کی سلاخیں اور قیمتی اشیا ضبط کی گئی ہیں ۔پولیس کا کہنا تھا عدالت نے چینی شہری لیو کائی اور وانگ کیمنگ پر مجرموں کی مدد کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں