فرانسیسی شہر نیو کیلیڈونیا میں پولیس کی فائرنگ ، ایک ہلاک

فرانسیسی شہر نیو کیلیڈونیا میں  پولیس کی فائرنگ ، ایک ہلاک

نومیہ(اے ایف پی) فرانسیسی پولیس نے نیو کیلیڈونیا میں جھڑپوں کے دوران ایک بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مقامی استغاثہ نے بتایا کہ فرانسیسی بحرالکاہل کے علاقے میں تین ماہ کی بدامنی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

 پراسیکیوٹر یویس ڈوپاس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشرقی قصبے تھیو میں اس وقت پیش آیا جب پولیس افسر کے چہرے پر پتھر مارا گیا اور فائرنگ کی گئی۔ جوابی کارروائی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ، جن میں سے ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں