شریعت کی حکمرانی طالبان کی تاحیات ذمہ داری : طالبان سپریم لیڈر

شریعت کی حکمرانی طالبان کی تاحیات  ذمہ داری : طالبان سپریم لیڈر

کابل(اے ایف پی) طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ نے اقتدار میں واپسی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ایک تقریر میں کہا کہ افغانستان میں اسلامی قانون کا نفاذ ان کی زندگی بھر کی ذمہ داری ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام روز بروز مضبوط ہو رہا ہے ۔ہم جب تک زندہ رہیں گے اللہ کے دین اور شریعت کے نفاذ کیلئے کوشش کرتے رہیں گے ۔یاد رہے  طالبان کی حکومت نے 15 اگست 2021 کو دارالحکومت پر قبضے کا جشن بدھ کے روز ایک دن قبل منایا اور پورے ملک میں فوجی پریڈ اور اجتماعات کا انعقاد کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں