افغانستان :تجارتی سامان سے لدے کئی ٹرک جل کر راکھ

افغانستان :تجارتی سامان  سے لدے کئی ٹرک جل کر راکھ

کابل(اے پی پی)افغانستان کے صوبہ ہرات میں تجارتی سامان سے لدے متعدد ٹرک آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔

 کسٹمز دفتر کے نائب سربراہ مولوی عصمت اﷲ نے بتایا کہ کسٹمز کی پارکنگ میں آگ لگنے سے تجارتی سامان لے جانے والے کئی ٹرک جل کر راکھ ہو گئے ۔ آگ نے پارکنگ لاٹ اور آس پاس کے ڈپو میں موجود کئی ٹرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان پولیس عبداﷲ نے کہا کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں امریکی ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں