برطانیہ: پرتشدد مظاہرے ،مسجد کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی خاتون سمیت 5 افراد کو قید

برطانیہ: پرتشدد مظاہرے ،مسجد  کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی   خاتون سمیت 5 افراد کو قید

لندن(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی کے واقعے کے بعد شروع ہونے والے فسادات اور پرتشدد مظاہروں کے الزام میں خاتون سمیت 5 افراد کو قید کی سزا سنا دی ۔

عدالت نے مسجد کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر 53 سالہ خاتون جولی سیوینی کو 15 مہینے قید کی سزا سنادی ۔مجرمہ کا کہنا تھا کہ اس نے غصے میں پوسٹ کردی تھی، تسلیم کرتی ہوں کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔کونر وائیٹلی اور ٹریور لائیڈ کو بھی نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے کے الزامات پر 3،3سال قید کی سزا سنائی گئی۔ گلین گیسٹ پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں 2 سال 8 ماہ جیل میں گزاریں گے ۔ ڈومینک کپالڈی برسٹل میں ہنگامہ آرائی پر 34 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں