جاپان:سمندری طوفان کا خطرہ پروازیں ، ٹرینیں منسوخ ،بجلی بند

جاپان:سمندری طوفان کا خطرہ  پروازیں ، ٹرینیں منسوخ ،بجلی بند

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں ایک اور سمندری طوفان کے خطرے کے باعث سینکڑوں پروازیں ، ٹرینیں منسوخ ،بجلی کی فراہمی معطل،ٹائیفون امپل کا آج ٹوکیو سے ٹکرانے کا خدشہ ہے ۔

طوفان کے خدشے کے باعث جاپان ایئر لائنز نے 191 ملکی اور 26 بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کر دیا،ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی ۔ادھر مغربی صوبے اوساکا میں جمعرات کو علی الصبح بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس سے تقریباً 2لاکھ 45ہزار گھرانے متاثر ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں