یوکرین کا روس کے ڈیزل ڈپو پر ڈرون حملہ، 20 ٹینک تباہ

یوکرین کا روس کے ڈیزل ڈپو پر ڈرون حملہ، 20 ٹینک تباہ

ماسکو(دنیا نیوز)روس کے جنوبی ریجن روستوف میں یوکرین کے ڈرون حملے سے ڈیزل ڈپو میں آگ لگ گئی جس نے کئی ٹینکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ضلع پرولیٹارسک میں ڈپو کے ذخیرہ کئے گئے ایندھن کے 74 میں سے تقریباً 20 ٹینک آگ کی لپیٹ میں آ ئے ، 500 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف رہے ۔ دوسری طرف برطانیہ نے یوکرین کو روس کے اندر تباہ کن میزائل کے استعمال سے روک دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں