برطانیہ :نئے سپیس پورٹ پر آزمائشی لانچ میں راکٹ پھٹ گیا

برطانیہ :نئے سپیس پورٹ پر  آزمائشی لانچ میں راکٹ پھٹ گیا

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے نئے سپیس پورٹ پر آزمائشی لانچ کے دوران ایک راکٹ انجن پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی سکاٹ لینڈ میں انسٹ کے دور دراز جزیرے پر نئے بنائے گئے ساکساورڈ سپیس پورٹ پر راکٹ کی آزمائشی لانچنگ کی جارہی تھی کہ راکٹ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔حکام کاکہناہے کہ یہ دھماکا برطانیہ کے خلائی شعبے کیلئے ایک دھچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں