اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ اسرائیل سے جلد لیا جائے گا سربراہ پاسداران انقلاب

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ اسرائیل سے جلد لیا جائے گا سربراہ پاسداران انقلاب

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ اسرائیل سے جلد لیا جائے گا۔

انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آپ جلد ہی اسرائیل پر جوابی حملے سے متعلق اچھی خبریں سنیں گے ۔انہوں نے اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اپنی تقریر میں اسرائیل پر جوابی کارروائی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں