بھارتی ریاست اڑیسہ میں برڈ فلو، 1800مرغیاں ہلاک

بھارتی ریاست اڑیسہ میں  برڈ فلو، 1800مرغیاں ہلاک

بھوبنیشور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ کے مقامی پولٹری فارم میں برڈ فلو کے باعث 1800 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

ایویئن انفلوئنزا ایچ فائیو این ون کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہزار سے زائد مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ متاثرہ پرندوں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے اور تقریبا 20 ہزار پرندوں اور جانوروں کو تلف کیا جائے گا۔خیال رہے کہ برڈ فلو کی ایچ فائیو این ون قسم جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں