بھارت:انشورنس کیلئے ہم شکل شخص کو قتل کرنیوالا تاجر گرفتار

بھارت:انشورنس کیلئے ہم شکل  شخص کو قتل کرنیوالا تاجر گرفتار

بنگلورو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں بنگلورو سے تعلق رکھنے والے تاجر سوامی گاؤڈا نے انشورنس حاصل کرنے کیلئے اپنے ہم شکل کو قتل کر دیا۔

ملزم کی اہلیہ شلپارانی نے مقتول کو اپنا شوہر مانتے ہوئے اسکی آخری رسومات ادا کیں ۔بعد ازاں وہ انشورنس حاصل کرنے کیلئے چلی گئیں۔حکام نے شک ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے تاجر اور اسکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، ملزم کی اہلیہ ابھی تک فرار ہے ،پولیس سپرنٹنڈنٹ سوجیتھا کا کہنا تھا سوامی گاؤڈا نے کئی انشورنس پالیساں حاصل کر رکھی ہیں جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو وارث قرار دے رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں