دفتری اوقات میں جسمانی سرگرمی ملازمین کیلئے مفید

دفتری اوقات میں جسمانی سرگرمی ملازمین کیلئے مفید

جنیوا(نیٹ نیوز) ماہرین کا ماننا ہے کہ دفاتر میں ملازمین کو 15 منٹ کیلئے جسمانی سرگرمی کا وقفہ فراہم کرنا ان کی فلاح و بہبود کو بہتر کرسکتا ہے ۔

ہیلتھ کیئر جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں، یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے 15 منٹ ک ورزش کی تاثیر کی چھان بین کی جو جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دے کر اور ملازمین کے درمیان صحت کے معیار کو بہتر بنا کر ملازمت کی جگہ میں صحت مند ماحول کی حمایت کرتا ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی دل کی بیماری، ذیابیطس اور موٹاپے جیسے دائمی حالات کے خطرے کو کم کرتی ہے ۔جسمانی سرگرمی دائمی بیماریوں سے بچنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں