شاہین کی بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر خوبصورت پیغام کیساتھ نام بھی بتادیا

شاہین کی بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر  خوبصورت پیغام کیساتھ نام بھی بتادیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نے انسٹاگرام پر پیر کو اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن لکھا۔۔

 کہ 'اس لمحے نے ہر چیز تبدیل کردی، میرا دل بے حد خوش اور مکمل ہے اور میری زندگی بہتر ہوگئی ہے ۔ 24 اگست 2024 کی تاریخ ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی، میرے بیٹے عالیار آفریدی کو اس دنیا میں خوش آمدید'۔کرکٹر نے اہلیہ انشا کے لیے لکھا 'میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزار رہوں گا کہ ان تمام تکالیف کے لیے جو اسے برداشت کرنا پڑا، وہ ہمارے چھوٹے خاندان کی سپورٹ سسٹم ہے '۔شاہین نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں