ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کے لیے اچھا

ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کے لیے اچھا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں 10 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 100,000 لوگوں پر کی گئی تحقیق میں پایا گیا کہ ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کیلئے اچھا ہو سکتا ہے ۔

ماہرین نے حال ہی میں ویڈیو گیمز کے فوائد سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی پایا ہے کہ ہر روز بہت زیادہ کھیلنا صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ویڈیو گیمز اور آن لائن میڈیا کے استعمال کی دوسری شکلیں زندگی کا روزمرہ کا حصہ ہیں ۔سروے نے دکھایا کہ ویڈیو گیمز کھیلنے سے تناؤ کی سطح اور تخلیقی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تاہم تشویش بدستور برقرار ہے ۔ مثال کے طور پر ویڈیو گیمز سے عمومی بہبود، جارحانہ رویے اور سماجی ترقی پر ممکنہ منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت گیمنگ ڈس آرڈر کو دماغی صحت کی خراب حالت کے طور پر درج کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں