کمالیہ:منشیا ت فروش گرفتار 20لٹر شراب برآمد کر لی گئی

کمالیہ:منشیا ت فروش گرفتار  20لٹر شراب برآمد کر لی گئی

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )منشیا ت فروش گروہ کے خلا ف پولیس کی بڑی کارروائی ،20لٹر لاہن اور 20لٹر کشید شدہ شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات طابق اے ایس آئی کلیم احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک 741 گ ب میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نواز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس نے دیسی شراب کی بھٹی لگا رکھی تھی ۔موقع سے 20لیٹر لاہن اور 20لیٹر کشید شدہ شراب برآمد کر لی گئی،ملزم محمد نواز کے خلاف تھانہ بھسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں