پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا؟ سابق انگلش کرکٹرکیون پیٹرسن کا تبصرہ

 پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا؟ سابق  انگلش کرکٹرکیون پیٹرسن کا تبصرہ

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔

کہ‘پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے ’؟، ایکس پر جاری پیغام میں کیون پیٹرسن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے ؟ جب میں نے پی ایس ایل کھیلی تب لیگ کا معیار بہت شاندار تھا، کھلاڑیوں کے کام کرنے کا انداز اچھا تھا اور نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے ، اب وہاں کیا ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں