انٹر بینک میں ڈالر 8پیسے سستا

انٹر بینک میں ڈالر 8پیسے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں