خود کو پاکستان میں غیر محفوظ تصور کرتی ہوں: مریم نفیس

خود کو پاکستان میں غیر محفوظ تصور کرتی ہوں: مریم نفیس

کراچی(شوبزڈیسک) اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہوگئی ہیں کیونکہ مردوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے ۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ، کاہل اور اعتبار کے قابل نہیں ہے ۔ ہم کرپٹ ہیں اور یہاں کوئی کام بھی میرٹ پر نہیں ہوتا۔ پاکستان میں صرف سیاسی عدم استحکام اوردیگر مسائل ہی نہیں بلکہ اغوا، ہراساں کرنا ، زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویشناک مسائل بھی موجود ہیں۔ صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے ۔ میں کراچی کے سسٹم سے خوش نہیں۔ کراچی دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک شہر بن چکا ہے ۔ یہاں کے لوگ اچھے ہیں تاہم کوئی اونرشپ لینے کو تیار نہیں۔ پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں۔ مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں