59 سال کا ہوگیا ، تیسری شادی کرنا مشکل لگ رہا:عامرخان

 59 سال کا ہوگیا ، تیسری  شادی کرنا مشکل لگ رہا:عامرخان

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے میگا سٹار عامرخان نے کہاہے کہمیں 59 سال کا ہوگیا ہوں، تیسری شادی کرنا اب مشکل لگ رہا ہے ۔

بالی ووڈ کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں عامرخان نے کہا کہ اس وقت میری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں۔ میں اپنی فیملی اوربچوں سے دوبارہ جڑا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ سب لوگ میرے بہت قریب ہیں۔ میں آج کل خود کو بہتر انسان بنانے پر کام کررہا ہوں۔ میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا اور کرن سے بہت قریب ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں