عراق:27سال بعد مردم شماری کا اعلان

عراق:27سال بعد  مردم شماری کا اعلان

بغداد(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی حکومت نے 27سال بعد 20اور 21 نومبر کو مردم شماری کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کا کہنا تھا مردم شماری کے عمل کو محفوظ رکھنے کیلئے پورے عراق میں کرفیو نافذ رہے گا۔واضح رہے عراق میں آخری مردم شماری 1997میں ہوئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں