بھارتی سیا ستدان کا ڈی این اے ٹیسٹ ، 15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق

بھارتی سیا ستدان کا ڈی این  اے ٹیسٹ ، 15سالہ لڑکی  کے ساتھ زیادتی کی تصدیق

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر نواب سنگھ یادو کے ڈی این اے ٹیسٹ سے 15 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ۔

 انڈیا ٹوڈے کے مطابق نواب سنگھ کو12 اگست کو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔لڑکی نے پولیس کو فون کر کے اطلاع دی تھی جس پر  اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پاکر گرفتار کر لیا تھا اب ڈی این اے ٹیسٹ سے بھی لڑکی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں