بھارت کیلئے سفارتی درد سر

 بھارت کیلئے سفارتی درد سر

نئی دہلی(اے ایف پی)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت میں اپنے میزبانوں کیلئے سفارتی درد سر بن گئی ہیں۔

 تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ممبر تھامس کین کا کہنا تھا ہندوستان واضح طور پر حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے نہیں کرنا چاہتا مگر اس معاملے پر پڑوسی ملک سے تعلقات کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے ،ان کے واپس بھیجے جانے سے خطے میں موجود نئی دہلی سے قریبی تعلقات رکھنے والے ممالک کے رہنماؤں کو مثبت پیغام نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا آخر کار زیادہ دیر تک بھارت سابق وزیر اعظم کی حفاظت نہیں کر سکے گا تاہم یہ حقیقت ہے ڈھاکہ اس مسئلے پر نئی دہلی سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں