بھارت:بھیڑیوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، حملے میں بچی ہلاک

بھارت:بھیڑیوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، حملے میں بچی ہلاک

لکھنو (اے ایف پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں قاتل بھیڑیے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، حملے میں2سالہ بچی ہلاک،3افراد زخمی ہو گئے۔

ہلاک بچی انجلی کی والدہ نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز علی الصبح 4 بجے پیش آیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے 6 ماہ کے بچے کے رونے پر میری آنکھ کھلی تو پتا چلا کہ بھیڑیا میری بیٹی کو لے گیا  ہے ۔حکام کے مطابق سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو بھیڑیوں کے گروہ کی تلاش کیلئے تعینات کر دیا ۔پولیس کے مطابق ابتک بھیڑیے کے حملے میں نو افراد کو ہلاک کرنے کی اطلاع ہے جن میں سے آٹھ بچے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں