مقبوضہ کشمیر :انتخابات کی آڑ میں فوج کی مزید دو بٹالین تعینات

مقبوضہ کشمیر :انتخابات کی آڑ میں  فوج کی مزید دو بٹالین تعینات

سرینگر،جموں (اے پی پی)مودی حکومت نے نام نہاد اسمبلی انتخابات کیلئے حفاظتی انتظامات کی آڑ میں فوج کی مزید دو بٹالین اور ایک سیکٹر ہیڈ کوارٹر کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر دیا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 2ہزار اہلکاروں پر مشتمل فوج کی آسام رائفلز کی دو بٹالین اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر کو ریاست ناگالینڈ سے جموں منتقل کیا گیا ہے ۔یاد رہے مودی حکومت گزشتہ ماہ جموں ، راجوری ، پونچھ ، کٹھوعہ اضلاع میں فوج کے مزید تین ہزار جبکہ پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے دو ہزار اضافی اہلکار تعینات کر چکی ہے ۔دوسری جانب مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے راجوری میں ویلج ڈیفنس گارڈز کی خصوصی تربیت کی جا رہی ہے ۔قاتل گینگ میں ہندوتوا سے وابستگی رکھنے والے ارکان کو شامل کیا گیا ہے ۔ وی ڈی جی کے ارکان مسلم نوجوانوں کے قتل، املاک کی توڑ پھوڑ اور خواتین کی بے حرمتی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اگر بھارت کشمیرمیں امن چاہتا ہے تو اسے طاقت اور دھونس کی پالیسی ترک کر کے تنازع کشمیر کے سیاسی حل کی طرف آنا ہوگا۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے حالات معمول پر نہیں آسکتے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں