جنوبی کوریا میں آبادی میں اضافے کیلئے الگ وزارت قائم

جنوبی کوریا میں آبادی میں  اضافے کیلئے الگ وزارت قائم

سیؤل(رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا میں شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث آبادی میں اضافے کیلئے الگ وزارت قائم کر دی گئی ۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی مراعات بھی نوجوانوں کو والدین بننے کی طرف راغب کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں ۔ مسئلے کے حل کیلئے حکومت نے الگ وزارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،ایک سروے میں 1800 رائے دہندگان میں سے تقریباً 46 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بچے پیدا نہ کرنے کی بڑی وجہ ملازمت میں غیر یقینی صورتحال اور تعلیمی اخراجات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں