فرانس:شوہر نے چاقو کے وار کر کے بیوی اور 2شیر خوار بچوں کو قتل کر دیا
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں شوہر نے چاقو کے وار کر کے بیوی اور 2شیر خوار بچوں کو قتل کر دیا ۔۔۔
حملے میں 2راہگیر بھی زخمی ہو گئے ۔حکام نے بتایا کہ ملزم نے ہفتے کے روز پیرس کے قصبے مورمانٹ میں اپنی بیوی اور دو بچوں کو چاقو مار کر ہلاک کیا ۔سرکاری وکیل کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 5 اور 22 ماہ تھیں۔ رپورٹس کے مطابق فرانس میں اوسطاً ہر تین دن میں ایک خاتون کو قتل کیا جاتا ہے ۔