سابق امریکی صدر جارج بش کا ٹرمپ کی توثیق سے گریز
واشنگٹن(رائٹرز ،آئی این پی) امریکا کے سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی توثیق سے گریز کیا ہے ۔
سابق صدر کے ترجمان کا کہناتھا جارج ڈبلیوبش اورنہ ہی ان کی اہلیہ ظاہرکریں گے کہ نومبر میں کس کو ووٹ دینا ہے ۔یاد رہے جارج بش کے نائب ڈک چینی نے گزشتہ ہفتے کملا ہیرس کی حمایت کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی۔ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کیلئے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ٹرمپ ہیں۔